عالمی بینک نے مختلف ممالک کے اقتصادی واصلاحاتی اقدامات و ایجنڈے بارے سالانہ رپورٹ جاری کردی

بہترین کاروباری کارکردگی پر نیوزی لینڈ پہلے ٬ سنگاپور دوسرے٬ ڈنمارک تیسرے٬ چین پانچویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر

منگل 25 اکتوبر 2016 22:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) عالمی بینک نے مختلف ممالک کے اقتصادی واصلاحاتی اقدامات و ایجنڈے بارے سالانہ رپورٹ جاری کردی٬ بہترین کاروباری کارکردگی پر نیوزی لینڈ پہلے ٬ سنگاپور دوسرے٬ ڈنمارک تیسرے٬ چین پانچویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر رہا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے مختلف ممالک کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری کردی ۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 137ممالک نے کاروبار کے فروغ کے لئے بنیادی اصلاحات اپنائیں۔ اصلاحات سے چھوٹے ٬درمیانے کاروبار شروع کرنا آسان ہوتا ہے ۔ پچھلے ایک سال میں دنیا بھر نے کاروباری سہولت کے لئے 283اصلاحات اپنائی گئیں جن میں سی75فیصد سے زائد ترقی پذیر ممالک نے اپنائیں ۔ رپورٹ کے مطابق بہترین کاروباری کارکردگی کی عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی٬ سنگاپور دوسری٬ ڈنمارک تیسری٬ ہانگ کانگ چوتھی ٬چین نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔ بہتر معیشت دکھانے والے ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان کا آٹھواں نمبر رہا۔

متعلقہ عنوان :