سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر اعتراض نہیں اٹھائیں گے٬ آئندہ عام انتخابات میں پانامہ لیکس بوجھ اٹھا کرحصہ نہیں لیں گے‘ہم چاہتے ہیں سپر یم کورٹ میں پانامامعاملے کا فیصلہ ہو جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو سکے‘ ‘وکلا کے مطابق پاناما لیکس کیس میں ٹیکنیکل خامیاں ہیں

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا انٹرویو

منگل 25 اکتوبر 2016 22:42

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر اعتراض ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر اعتراض نہیں اٹھائیں گے‘ آئندہ عام انتخابات میں پانامہ لیکس بوجھ اٹھا کرحصہ نہیں لیں گے‘ہم چاہتے ہیں سپر یم کورٹ میں پانامامعاملے کا فیصلہ ہو جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو سکے ‘عدالت نے جب نوٹسز ایشو کیے گئے تو ہم نے اس کا خیر مقدم کیاہے ‘وکلا کے مطابق پاناما لیکس کیس میں ٹیکنیکل خامیاں ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کواپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر اعتراض نہیں اٹھائیں گے‘ہمارے قانونی ماہرین کی رائے تھی کہ پٹیشن کو تیزی سے آگے بڑھایا گیاہے وکلا کے مطابق پاناما لیکس کیس میں ٹیکنیکل خامیاں ہیںمسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ دوددھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے ‘2018 کے الیکشن میں پاناما لیکس کا بوجھ اٹھا کر حصہ نہیں لیں گے۔