چین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے‘ ایشیائی ترقیاتی بنک پشاور‘ کراچی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز جلد فراہم کرے گا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی تصویری نمائش کے افتتاح پر گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے‘ ایشیائی ترقیاتی بنک پشاور‘ کراچی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز جلد فراہم کرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ایک تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ ا ے ڈی بی اور پاکستان کے تعلقات گذشتہ تین برس میں مضبوط ہوئے ہیں۔ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے پہلے سے زیادہ محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2025ء کے تحت علاقائی روابط بڑھانا پہلی ترجیح ہے۔ سی پیک ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ا ے ڈی بی پشاور کراچی ریلوے لائن کی اپ گریڈ یشن کے لئے فنڈنگ جلد فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ ملک کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ا ے ڈی بی اور پاکستان کی پارٹنر شپ اہم ہے۔