چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک میں خوشحالی آئے گی٬ خطے کے دیگر ممالک بھی اس سے مستفید ہوں گے

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چینی وزارت خزانہ کے نائب وزیر لیو کن کی زیر قیادت وفد سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک میں خوشحالی آئے گی اور خطے کے دیگر ممالک بھی اس سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خزانہ کے نائب وزیر لیو کن کی زیر قیادت ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کو کامیاب بنانے کے لئے چین اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کی بہتری کے لئے چین کے اقدامات کی مکمل حمایت کرے گا۔ چینی نائب وزیر نے کہا کہ توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستانی قیادت کے اقدامات دوراندیشی پر مبنی ہیں کیونکہ یہ ترقی کے لئے ضروری ہیں۔ اس موقع پر وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔