سابق صدر آصف علی زرداری کی کوئٹہ میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک بیان میں انہوں نے اس حملے کو انتہائی وحشیانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے عسکریت پسندی‘ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :