پاک امریکہ مرکز اعلیٰ تعلیم برائے خوراک و زراعت کی طرف سے چک نمبر272ج ب میں کمیونٹی آئوٹ ریچ سنٹر قائم

منگل 25 اکتوبر 2016 22:42

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاک امریکہ مرکز اعلیٰ تعلیم برائے خوراک و زراعت کی طرف سے چک نمبر272ج ب میں کمیونٹی آئوٹ ریچ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جس کی مدد سے علاقہ کے کاشتکاروں کو جدید زرعی معلومات آن لائن ڈیجٹیل ٹیکنالوجی کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر یونین کونسل 165کے چیئرمین اظہر سعید کاشف کے ہمراہ کمیونٹی آئوٹ ریچ سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر شہباز‘ ڈاکٹر اظہار احمد خاں اور ڈاکٹر قمر بلال نے توقع ظاہر کی کہ سینٹر کے قیام سے علاقہ میںزراعت و لائیوسٹاک کی پیداوار میں اضافہ اور طرز کاشتکاری میں بہتری آئے گی۔

اس موقع پر آئوٹ ریچ چیئرکے سربراہ ڈاکٹر بابر شہباز نے کہا کہ آئی سی ٹی نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے اور آج دیہی سطح پر موبائل و انٹرنیٹ کے ذریعے تازہ ترین معلومات اور ہدایات چند لمحوں میں کاشتکاروں تک پہنچائی جا سکتی ہے لہٰذا کمیونٹی سنٹر اپنے اہداف کوپوری کامیابی سے حاصل کرے گا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اظہار احمد خاں نے کہا کہ یونیورسٹی ماہرین گزشتہ چند برسوں سے زرعی توسیع اور آئوٹ ریچ کی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ منعقد کر رہی ہے جس کی وجہ کاشتکاروں کی معلومات اورکاشتکاری کے طریقوں میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ تقریب سے چیئرمین یونین کونسل اظہرسعید کاشف‘ ڈاکٹر قمر بلال‘ ڈاکٹر حسن منیر باجوہ اور چوہدری محمد آصف نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :