آر پی او فیصل آباد کا تعلیمی اداروں کیلئے فول پروف سکیورٹی اقدامات کرنے کے حکم

منگل 25 اکتوبر 2016 22:40

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) محمدبلال صدیق کمیانہ٬ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ریجن نے پولیس ٹرینگ کالج کوئٹہ میں دہشت گر دی کے واقعہ کے تناظر میں سی پی او فیصل آباد ٬ڈی پی اوز جھنگ ٬ٹوبہ ٹیک سنگھ٬ چنیوٹ کو تمام سرکاری اداروں٬پولیس لائنزاور تعلیمی اداروں بشمول آرمی کیڈٹ ٬غیر ملکی اور اقلیتوں کے سکولوں ٬کالجوںاور یونیورسٹیوں کیلئے فول پروف سکیورٹی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور کسی بھی نہ خوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے ہر ضلعی سربراہ پولیس اپنے ضلع میں واقع تمام سرکاری اداروں ٬پولیس لائن اور اہم سکولوں ٬کالجوں اور یونیورسٹیوں کیلئے جامعہ سکیورٹی پلان مرتب کرے ۔اس حوالے سے پولیس حکام تعلیمی اداروں کی حساسیت کو جانچنے کیلئے سپیشل برانچ اور دیگر خفیہ ایجنسیوں سے معلومات حاصل کریں ۔ایس ایچ اوز اپنے علاقہ میں واقع سرکاری اداروں ٬سکولوں ٬کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنائیں ۔تعلیمی اداروں کے اوقات کے درمیان پولیس پٹرولنگ جاری رکھی جائے اس د وران مشکوک افراد کی خصوصاً چیکنگ کی جائے ۔