ملتان٬نا معلوم کار سوار دوسگے بھائیوں کو اغواء کر کے لے گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 22:24

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ملتان میں تھانہ الپہ کے علاقہ اڈا نواب پورسے نا معلوم کار سوار منگل اور بدھ کی درمیانی شب دوسگے بھائیوں عابد اور سلیم کو اغواء کر کے لے گئے ۔جس کی اطلاع ان کے تیسرے بھائی منور نے پولیس کو دی ۔منور نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی سلیم اپنے بھائی عابد کو ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے رہا کرا کر لا رہے تھے کہ نامعلوم کار سواروں نے عابد اور سلیم کو گن پوائنٹ پر کار میں ڈال کر اغواء کر کے لے گئے ۔

جبکہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ قاسم پور نہر پر سے پولیس کی وردیوں میں ملبوث افراد دو سگے بھائیوں کو اٹھا کر لے گئے جس کو اطلاع ان کے کزن نے پولیس کو دی۔یہاں یہ بات قابل دکر ہے کہ ملتان کے CIA پولیس اہلکار اکثر اوقات کمائی کے لیے بغیر کچھ بتائے ملتان کے شہریوں کو اٹھا کر نا معلوم مقامات پر لے جاتی ہے جہاں ان کو تشدد کر کے ان کو جھٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ان کی رہائی کے بدلے بھاری رشوت وصول کر کے چھوڑ دیتی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ CIA پولیس ملتان نے چند ہفتے قبل بھی تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں میزان بینک لوٹنے والے سندھی ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد پانچ افراد کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا تھا اور ان سے برآمد ہونے والی رقم آپس میں بانٹ لی جس پر آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے پانچ ڈاکوؤں کی ہلاکت پر CIA پولیس ملتان کے افسران اور ملازمین کو لاہور بلا کر انعامات سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :