لاہور ٬انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 8 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

منگل 25 اکتوبر 2016 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب٬ مشتاق احمد سکھیرا نے 08 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق٬تقرری کے منتظر٬ ایس پی شجاعت علی رانا کو ایس پی سکیورٹی II- ٬ سکیورٹی ڈویژن 96-H & 180-H ماڈل ٹائون لاہور٬ ایس پی سکیورٹی II- ٬ سکیورٹی ڈویژن 96-H & 180-H ماڈل ٹائون لاہور طارق محمود کوایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ٬ ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ محمد جواد طارق کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان کی خالی آسامی پر ٬ڈی ایس پی لیگل II- ٬ بہاولپور محمد خان کو ڈی ایس پی لیگل بہاولنگر٬ڈی ایس پی لیگل بہاولنگر I- ٬شاہد اقبال کو ڈی ایس پی لیگل بہاولپور ٬ڈی ایس پی ٬ آر آئی بی I- راولپنڈی ریجن فیض الحق نعیم کو ایس ڈی پی او حضرو اٹک کی خالی آسامی پر ٬ڈی ایس پی لیگل (1 ) لاء انسٹرکٹر کیمپس II- محمد عرفان فاروق کو ایس ڈی پی او پنڈیگھیب اٹک کی خالی آسامی پراور ایس ڈی پی او میاں چنوں خانیوال منصور عالم کو ڈی ایس پی RIB ملتان ریجن کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :