Live Updates

وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے عمران خان اور خواجہ آصف کے بیانات کو نامناسب قرار دیدیا

کوئٹہ واقعہ سکیورٹی غفلت تھی ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ٬عبدالقادر بلوچ

منگل 25 اکتوبر 2016 22:24

وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے عمران خان اور خواجہ آصف کے بیانات کو نامناسب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے عمران خان اور خواجہ آصف کے بیانات کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ واقعہ سکیورٹی غلفت تھی ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ایسے واقعات میں وی آئی پیز کے ہسپتالوں کے دوروں سے زخمیوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ جہاں 2000 پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دی جا رہی تھی وہاں 4 افراد سینکڑوں کو یرغمال بنا لیتے ہیں اور درجنوں کو شہید کر دیتے ہیں ۔

کوئٹہ سانحہ سکیورٹی غفلت تھی اگر یہاں پر 8 یا 32 یا 64 لوگ سکیورٹی کی ڈیوٹی دے رہے ہوتے تو اتنا بڑا واقعہ نہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پولیس کی ذمہ داری بنتی ہے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وی آئی پیز کا ایسے واقعات پر جانا اگر ضروری ہے تو وہ اپنے آپ کو جنازوں تک محدود رکھیں ۔ ہسپتالوں میں جانے سے ڈاکٹروں اور عملے کی توجہ ان پر ہو جاتی ہے اور زخمیوں کو مشکلات ہوتی ہیں اور سکیورٹی کے نام پر پورے ہسپتال کو بند کر دیا جاتا ہے ۔ وی آئی پیز کو زخمیوں کی عیادت دو دن بعد کر لینی چاہئے ۔ (جاوید)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات