دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کی باتوں میں صداقت نہیں٬کامران مرتضی

ہمیں سچ بولناچاہئے ٬پارلیمان میں بیٹھے بے اختیارلوگوں کوگھرجاناچاہئے٬رہنما بلوچستان بار

منگل 25 اکتوبر 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے رہنماکامران مرتضی نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کی باتوں میں صداقت نہیں ٬ہمیں سچ بولناچاہئے ٬پارلیمان میں بیٹھے بے اختیارلوگوں کوگھرجاناچاہئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کامران مرتضی نے سانحہ کوئٹہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگر آگ لگے تووہ گھرپرنہیں رکے گی بلکہ آگ بھی جائے گی پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کے پاس اگراختیارنہیں ہے توانہیں گھرچلے جاناچاہئے اگرایساواقعہ کسی یورپی ملک میں ہوتاتومتعلقہ لوگ مستعفی ہوجاتے ۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کی باتیں درست نہیں ٬ہمیں سچ بولناچاہئے اگرہم نے یہ جنگ جیتنی ہے توپالیسیاں بھی یہیں بناناہوں گی ۔پالیسیاں کہیں اوربناکرہم جنگ نہیں جیت سکتے ۔انہوںنے عمران خان اورخواجہ آصف کے بیانات کی مذمت کی اورکہاکہ وی آئی پیزکوایسے واقعات پرہسپتالوں میں جانے سے گریزکرناچاہئے اس سے تکالیف بڑھتی ہیں۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :