سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکتے٬مصدق ملک

ملک سے ہر قسم کی دہشت گردوں کا صفایا کریں گے اور دہشتگردی کو مٹا کر دم لیں گے٬ترجمان وزیر اعظم

منگل 25 اکتوبر 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکتے ۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردوں کا صفایا کریں گے اور دہشتگردی کو مٹا کر دم لیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کری گے۔

آپریشن ضرب عضب سے دہشتگرد میں کمی ہوئی عنقریب ملک سے تمام دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ کریں گے اور ملک سے دہشت گردی کا صفایا کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو مٹا کر دم لیں گے ان کا کہنا تھا کہ بارڈر سکیورٹی کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ بارڈر سکیورٹی کے لئے نارا کو نادرا میں ضم کیا ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :