ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

منگل 25 اکتوبر 2016 22:24

سرگودھا۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو سرگودہا محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ڈی او پاپولیشن کو محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی مزیدبہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ٬ وہ منگل کوڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈسڑکٹ آفیسر پلاننگ میاں شفیق ‘ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مظہر اقبال او رمحکمہ صحت او رتعلیم کے علاوہ این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی کاتفصیلا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی نے محکمہ بہبود آبادی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرگودہا ضلع کو کارکردگی کے اعتبار سے پہلے دس اضلاع میں لائیں٬ فیلڈ سٹاف کو متحرک کیا جائے اور ماہانہ بنیاد پر ٹارگٹ مقرر کر کے اس کی مفصل رپورٹ تیار کی جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کے جاری مختلف پراجیکٹس کے علاوہ ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کابھی تفصیلا جائزہ لیا گیا ۔

اے ڈی سی محمد ذوالقرنین نے للیانی او رشاہین آباد میں بہبود آبادی کی بلڈنگ کی تعمیر کے التوا کانوٹس لیتے ہوئے ڈی او پی کو ان منصوبوں کو فوری پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ محکمہ بہبود آبادی میں سویپر کی 43 ‘ فی میل ہیلپرکی 43 او رڈرائیور کی خالی تین آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کامرحلہ مکمل کر لیاگیاہے جبکہ دیگر خالی آسامیوں پر بھی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد بھرتیاں شروع کر دی جائیں گی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مظہر اقبال نے جاری مختلف پروگراموں کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے مفصل بریفنگ دی۔