میٹروبس منصوبہ٬زکریایونیورسٹی بس اسٹیشن پر بجلی کاکنکش فراہم کردیاگیا

منگل 25 اکتوبر 2016 22:23

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ملتان میٹرو بس منصوبے کے بہائوالدین زکریا میٹرو بس اسٹیشن کو میپکو کی طرف سے بجلی کا کنکشن فراہم کردیا گیا جبکہ دیگر اسٹیشنز پر ٹرانسفارمر کیلئے پیڈ تیا ر کرلئے گئے ہیں ٬میٹرو بس اسٹیشنز پر مختلف آلات ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب اور ان کی تزئین وا ٓرائش جاری ہے ٬گزشتہ شب گلگشت میٹرو بس اسٹیشنز میں لگائی گئی ایل ای ڈی لائٹس روشن کی گئیں تو بس اسٹیشن جگمگا اٹھا ٬اسی طرح بوسن روڈ ٬ ہمایوں روڈ اور چوک کمہاراں والا سے پیپلز کالونی کے درمیان واقع 15بس اسٹیشنز پر بنچز ٬ایل ای ڈی لائٹس ٬ٹرن سٹائل مشین اور آٹو میٹک ڈور لگانے کاکام تیزی سے جاری ہے ٬پیکج فائیو میں پیپلز کالونی سے چوک کمہاراں والا کے درمیان واقع چھ میٹرو بس اسٹیشنز میں سے پانچ پر ڈبل گلینرڈ سولر گلاس کی تنصیب مکمل ہوگئی ہے ٬اس کے علاوہ اس سیکشن پر میٹرو بس کاریڈور کی لین مارکنگ اور کیرج وے کی روڈ مارکنگ کاکام بھی مکمل کرلیا گیا ہے ٬ میٹرو بس منصوبے کے افشار چوک سے منظور آباد کے درمیان واقع پیکج تھری پر فٹ پاتھ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے ٬اسی طرح منظور آباد سے اللہ وسایا چوک کے درمیان فٹ پاتھ کی تعمیر بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ٬بی سی جی چوک پر فلائی اوور کے نیچے روڈ کی کنکریٹنگ کاکام مکمل کرلیا گیا ہے اور اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاہے٬ میٹرو بس ڈپو پر بھی تعمیراتی کام جاری جبکہ ایڈمن بلاک کا ٹائل ورک مکمل کرلیا گیا ہے جسے اسی ہفتے ڈائیوو کمپنی کے حوالے کردیا جائے گا٬ اس کے علاوہ گاڑیوں کو ڈیزل کی فراہمی کیلئے فیو ل ٹینک نصب کردیا گیا ہے ٬میٹرو بس روٹ اور بس ڈپو کو لنک کرنیوالی سڑک کی کارپٹنگ کاکام بھی شروع کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :