جامعات کا تعلیمی معیا ر بہتر کر نا اولین تر جیح ہے٬گورنرپنجاب

منگل 25 اکتوبر 2016 22:23

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ جامعات کا تعلیمی معیا ر بہتر کر نا اولین تر جیح ہے جس کیلئے تما م وسا ئل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں ٬اساتذ ہ قوم کے معما ر ہیں وہ طلبا ء کی تعلیم و تربیت پر خصوصی تو جہ دیں٬انہوں نے ان خیا لا ت کااظہا ر بہا ئو الدین زکریا یو نیو رسٹی کی سینٹ کے نویں اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ٬اس موقع پر وائس چانسلر بہا ء الدین زکریا یونیو رسٹی پروفیسر ڈا کٹر طاہر امین ٬رجسٹرا ر پروفیسر ڈاکٹر محمد مطاہر اقبال ٬ممبر ان سینٹ وسنڈ یکیٹ٬ مختلف شعبہ جات کے سربراہا ن و سینئر اساتذ ہ موجود تھے ٬گورنر پنجاب نے کہاکہ بطو ر چا نسلر جامعا ت کے مسائل حل کر نے کی پو ری کوشش کررہا ہوں٬میر ی خوا ہش ہے کہ ہما ری یونیو رسٹیا ں تعلیمی معیا ر میں بلند مقا م حا صل کریں اور دنیا میں ہما ر ی یونیو رسٹیو ں کے فار غ التحصیل طلبا ء کو قدر کی نگا ہ سے دیکھا جا ئے ٬انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذ مہ دار ی ہے کہ ہم زکریا یونیو رسٹی کی رینکنگ کو مزید بہتر کر نے کیلئے بھر پور کوشش کر یں اور تحقیقی و تخلیقی کا م کو بھی آ گے بڑ ھا یا جا ئے ٬گورنرپنجاب نے کہا کہ زکریا یونیو رسٹی میں کنٹر یکٹ اور ڈ یلی ویجز پر کا م کر نیوا لے ملا زمین کو ریگو لر کر نے کے حوالے سے لا ئحہ عمل مر تب کیا جائے گا ٬ اسی طر ح ملا زمین کی ڈا ئر یکٹ سیلیکشن اور پروموشن کے کیسز کیلئے بھی طر یقہ کار طے کیا جائے گا تا کہ کسی ملا زم کی حق تلفی نہ ہو اور ملا زمین کی باقا عد گی سے ترقی ہو تی رہے ٬قبل ازیں سینٹ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے وائس چا نسلر بہا ء الدین زکریا یونیو رسٹی ڈا کٹر طا ہر امین نے سا لا نہ رپو رٹ پیش کر تے ہوئے کہا کہ گز شتہ ایک سال میں یونیو رسٹی کے معا ملا ت میں بہت بہتری آ ئی ہے اور رینکنگ کے اعتبا ر سے زکر یا یونیو رسٹی پاکستا ن بھر میں نو یں نمبر پر آ گئی ہے ٬انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دورا ن اساتذ ہ کی بھر تی کیلئے 5 سلیکشن بو رڈ کا انعقاد کر ایا گیا جس میں 180 کے قر یب اسا تذ ہ اور آ فیسر ز کی ریکرونمنٹ کی گئی جن میں 21 فیصد اساتذ ہ پی ایچ ڈ ی ہیں ٬ انہوں نے کہا کہ موجود ہ حالات کے پیشِ نظر یونیو رسٹی میں سکیو رٹی کے انتظا مات پر خصوصی تو جہ دی گئی ہے ٬یونیو رسٹی کی 13 کلو میٹر چا ر دیو ار ی پر خا ر دا ر تاریں ٬25 سکیورٹی پوسٹیں اور کیمرے نصب کئے گئے ہیں٬ اسی طرح یونیو رسٹی کی انتظا می کمیٹیوں کے با قا عد گی سے اجلاس کئے جا رہے ہیں جبکہ ضرورت مند طلبا ء کیلئے انڈونمنٹ فنڈ ز کا قیا م کیا گیا اور5 نیشنل و انٹر نیشنل کانفرنسز کروائی گئیں ٬45 فارن سکالرشپ دئیے گئے٬انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی سٹر کو ں کی تعمیر مر مت وکشاد گی اورطلبہ کو وائی فا ئی کی سہو لت فرا ہم کی گئی ٬یونیو رسٹی میں مخلتف بے قا عد گیو ں کا خا تمہ اور فاصلا تی نظام تعلیم اور انسٹیٹیو ٹ آف سوشل سائنسز میں مختلف اصلا حا ت کی گئیں٬وائس چا نسلر نے کہا کہ گورنرپنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ کا میں شکر گزا ر ہو ں کی کہ انہو ں نے ہمیشہ ہما ر ی رہنما ئی کی اور یونیو رسٹی کے معیا ر کو بہتر بنا نے کا ہمیں حوصلہ دیا ہے٬قبل از یں گورنر پنجاب وچانسلر بہا ئو الد ین زکریا یونیو رسٹی ملک محمد رفیق رجوا نہ کی اجاز ت سے سینٹ کے اجلاس کی کارروا ئی کا آ غاز کیا گیا جس میں گز شتہ 4 سا لو ں کے بجٹ کو منظور ی کیلئے پیش کیا گیا ٬اجلاس میں ممبر ان نے اس پر بحث کی اور طے پا یا کہ بجٹ کی سکرونٹی کے حوا لے سے ایک کمیٹی بنا ئی جائے جو تما م مالی امور کا جا ئز ہ لے کر رپورٹ پیش کرے٬اسی طر ح زکریا یونیورسٹی ملا زمین پے سکیل 1 تا16 اور پرسنل سیکر ٹر یز کے سر وس سٹر کچر ٬ پروموشن اور اپ گر یڈ یشن کے معاملا ت کا جا ئز ہ لینے کیلئے بھی کمیٹی بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٬ اس موقع پر یونیو رسٹی کے ڈا ئر یکٹر فنانس ڈا کٹر عمر فا روق نے یونیو رسٹی کے بجٹ کے حو الے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔