Live Updates

عمران خان کاایجنڈا احتساب نہیں ٬ سی پیک کیخلاف سازش ہے٬ خو لہ امجد

منگل 25 اکتوبر 2016 22:23

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن)کی رکن صوبائی اسمبلی خولہ امجد نے کہاہے کہ عمران خان کاایجنڈا احتساب نہیں ٬ سی پیک منصوبے کیخلاف سازش ہے ٬جمہوریت کومستحکم کرنے کا دعوی کرنیوالے اسے کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں٬ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)خواتین کے زیراہتمام محمد نوازشریف استحکام پاکستان کی ضمانت کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا٬انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نوازشریف ملک کو استحکام کی طرف لیکر جارہے ہیں لیکن چند ناعاقبت اندیش پاکستان کو معاشی واقتصادی طورپر کمزور کرنا چاہتے ہیں٬انہوںنے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کااثاثہ ہیں جوپارٹی قائدین کی قیادت میں ملکی ترقی٬خوشحالی اور امن وامان کے قیام کے سلسلے میں دن رات کوشاں ہیں٬اس موقع پر سعدیہ کامران٬عالیہ ارم٬نجمہ خاتون ٬فرزانہ مسعود ٬سیمابلال سمیت دیگر بھی مو جود تھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :