قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کیحریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے ملاقات

خورشید شاہ نے یاسین ملک کی خیریت دریافت کی

منگل 25 اکتوبر 2016 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کے لیڈر خورشید شاہ نے مشال ملک کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ خورشید شاہ نے یاسین ملک کی خیریت دریافت کی۔ مشال ملک نے یاسین ملک کی صحت کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ خورشید شاہ نے یاسین ملک کی صحت سے متعلق بھارتی حکومت کے رویے کے اقدام پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ (عابد شاہ)