فیصل آباد ٬گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام سینئر صحافی ٬ ڈرامہ نگار اورشاعر محترم منو بھائی کے ساتھ ایک نشت کا اہتمام

منگل 25 اکتوبر 2016 22:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے سینئر صحافی ٬ ڈرامہ نگار اورشاعر محترم منو بھائی کے ساتھ ایک نشت کا اہتمام کیا گیا٬ اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی (تمغہء امتیاز) تھے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منو بھائی نے کہا کہ ا س ملک کی نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا اور خاص طو رپر خواتین کو نہ صرف تعلیم دینی چاہیے بلکہ ان کی عزت و تکریم بھی لازم ہے انہوں نے کہا کہ میں اس یقین پر پہنچا ہوں کہ کہ اس ملک کی عورتیں سب سے اہم ہیں اور جو ہمت و جرات میں نے اپنے ملک کی عورتوں میں دیکھی ہے کہ جس طرح پچھلے بیس سال سے تعلیم کے میدان میں ٹاپ پوزیشزلے رہی ہیں انہوں نے عورتوں کی معاشرے میں اہمیتاجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہی خواتین کیسے پہاڑ بھی سر کررہیں ہیں ٬جہاز بھی اڑا رہی ہیں سائنس و زراعت کے شعبوں میں بھی آگے بڑھ رہی ہیں اگر ہم ان کی حفاظت و عزت نہیں کریں گے تو ہم ترقی نہیں کر سکتے انہوں نے مزید کہا کہ مرد مذکر ہے اور مردانگی مونث ہے کیوں کہ وہ عورتوں میں پائی جاتی ہے٬ سندس فائونڈیشن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس کا چیئرمین ہوں میں نے دیکھا ہے کہ عورتیں بڑی ہمت سے ہیموفیلیا اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو لیکر آتی ہیں٬ منوبھائی نے مدلل انداز میں کہا کہ اگر بچہ بیمار ہے تو عورت کا قصور ہے اور اگرصرف بچیاں پیدا ہو رہی ہیں تو بھی عورت کو ہی قصوروار ٹھہرایا جاتا ہے ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیئے بلکہ انصاف ہونا چاہیئے انصاف ہی آپ کو مرد بنائے گا انصاف ہی تعلیم دے گا اور انصاف کا توازن رکھنا بہت ضروری ہے ورنہ انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں رہ جائے گا کیوں کہ انصاف ہی آپکو مردانگی دیگا جب انصاف نہیں تو انسان نہیں٬ یہ جنت بھی عورت نے دی تھی یہاں ہر چیز کو ولگرائز(Vulgarize) کیا جارہا ہے اور ہم میں شرافت ہونی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ عورت کیساتھ ملکر کام کرنے سے ہم اس ملک کو بہت آگے لے جاسکتے ہیں خواتین کیساتھ احترام کیساتھ پیش آئیں اس ملک میں بہت طاقت ہے اورہم اس ملک کو بہت آگے لیجاسکتے ہیں انہوں کے اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بارے میں ان کا نظریہ٬ کہ تعلیم کو ایک شغل٬ ایک محبت کے طور پر بانٹنے کے خیال کو بہت سراہا اور ان کو تعلیمی کوششوں پر مبارکباد دی٬ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرنے کے انداز میں کہا کہ آپ کے ہاتھوں میں ہی اس ملک کی باگ دوڑ ہے تعلیم آپ کی اندر سوال پیدا کرتی ہے جب تک آپ کے اندر سوال پیدا نہیں ہوگا آپ تعلیم یافتہ نہیں ہونگے آخر میں انہوں نے منوبھائی کا ایکبار پھر فیصل آباد کے شہریوں ٬ طلبہ کی طرف آپ کا تشریف آوری کا شکریہ اداکیا اور عزت بخشی اور مزید کہا کہ میں ممنون ہوں آپکی گفتگو کا٬ کہ آپ کا جو پیغام تصور ہے وہ اس ملک کیلئے٬ معاشرہ کیلئے اس میں عزت ہے بالخصوص خواتین کی عزت ہے اور ہم آپ کا پیغام آگے لیکر چلیں گے آئندہ نسل کو پیغام دیں گے کہ آپ کی خوبصورت گفتگو اور تعلیمات سے استفادہ حاصل کریں انہوں نے منوبھائی کو صحت ٬ اور طویل ذندگی کی دعا دی کہ آپ اسی طرح لوگوں کی رہنمائی کرتے رہیں تقریب میں جن شرکاء نے شرکت کی ان میں ڈین سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر٬ ڈین ڈاکٹر حق نواز٬ انچارج شعبہ اردواصغرعلی بلوچ ٬ ڈاکٹر سلمی عنبر ٬ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق کے علاوہ طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔