فیصل آباد ٬زرعی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے مرغیوں کی نئی قسم متعارف کرادی

یونی گولڈ مرغیاں سالانہ 210 انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

منگل 25 اکتوبر 2016 22:22

فیصل آباد ٬زرعی یونیورسٹی کے سائنس دانوں  نے مرغیوں کی نئی قسم متعارف ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)زرعی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے یونی گولڈ مرغیوں کی ایسی قسم متعارف کروائی ہے جو سال میں 210تک انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ ماہرین نے آم کی درجنوں ورائٹیوں کا ڈیٹا بیس تیار کر لیا ہے اب مئی سے اکتوبر تک آم کھانے کو ملے گئے آن لائن کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے زرعی یونیورسٹی ریسرچ فورم کے اجلاس سے اخطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی ماہرین گندم کے ہائی بریڈ بیج کی تیاری میں کامیاب ہوگئے تو اس کی فی ایکڑ پیداوار میں دوگنا اضافہ ممکن ہوسکتا ہے جبکہ مختصر عرصہ میں تیار ہونیوالی چھوٹے قدکاٹھ کی حامل کپاس اور سرسوں کی ایسی ورائٹیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں جن کی وجہ سے ملکی معیشت میں خاطر خواہ بہتری پیدا ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی ماہرین نے یونی گولڈ مرغیوں کی ایسی قسم متعارف کروائی ہے جو سال میں 210تک انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ان مرغیوں کو پنجاب حکومت دیہی پولٹری کے فروغ میں استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی سائنس دانوں نے آم کی درجنوں ورائٹیوں کا ڈیٹا بیس تیار کرکے ایسی ورائٹیوں کی نشاندہی کی ہے جو مئی سے اکتوبر تک پیداوار کی حامل ہوسکتی ہیں۔ پاکستا ن میں بہترین منصوبہ ساز موجود ہیں تاہم ان پر کما حقہ عملدرآمد کی راہ میں مشکلات کی وجہ سے اہداف پوری طرح حاصل نہیں ہورہے