راولپنڈی٬پولیس کی مبینہ قمار بازوں کے خلاف کارروائی ٬4ملزمان گرفتار

منگل 25 اکتوبر 2016 22:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)راولپنڈی پولیس نے مبینہ قمار بازوں کے خلاف کارروائی میں 04ملزمان کو گرفتار کر17500/روپے اور 03موبائل فون برآمدکر لیے تھانہ آراے بازار پولیس کواطلاع ملی کہ چند افراد محلہ دربار گوہر علی کے علاقہ میں جوا کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ آراے بازار پولیس نے چھاپہ مار کرمدثر حسین٬ ارشد محمود٬ امتیاز احمد اور محمد نذیرکو بذریعہ تاش جوا کھیلتے قابو کر کے دائو پر لگے 17500روپے اور03 موبائل معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔