وزیر اعلیٰ سندھ سے سوئزر لینڈ کے قونصل جنرل کی ملاقات

منگل 25 اکتوبر 2016 22:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سوئزر لینڈ کے قونصل جنرل فلیپی آر کریوائیزر(Mr. Philippe R. Crevoisier) نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقا ت کے دوران سندھ میں انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اور سندھ حکومت صوبہ میں سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات اور ترغیبات فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :