وزیر اعلیٰ سندھ کا بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کو فون٬ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 22:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلو چستان کے وزیراعلیٰ نواب نثاء اللہ زہری سے فون پر بات کرتے ہوئے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور ہمیں دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے پولیس کے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے اور دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ کو سندھ حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کر ائی اور دہشت گردی کے اس واقعہ پر دلی افسوس کا بھی اظہار کیا۔