منظور وسان کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ پر دہشت گردوں کے حملہ کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 22:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان٬ وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے آرکائیو نوابزادہ برہان چانڈیو٬ معاون خصوصی برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبد القیوم سومرو نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں قوم اپنے اداروں کے ساتھ ہے اور شہدا کے لواحقین کے درد میں بھی ان کے ساتھ ہیں شہدائے کوئٹہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ منظور حسین وسان نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے اور ان کو ان کے انجام تک پہچائیں گے٬ سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو غمزدہ کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اس مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اور سندھ کی عوام بلوچستان حکومت کے ساتھ ہے اور شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کو اللہ صبر جمیل عطا کرے۔