دہشت گردی کا یہ واقعہ پوری قوم کیلئے انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے ٬سپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی

منگل 25 اکتوبر 2016 22:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے اور اس کے نتیجے میں زیر تربیت اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ پوری قوم کیلئے انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :