چیئرمین تحفظ ماحولیات ٹربیونل ظفر عالم مندوخیل اور ممبر ٹیکنیکل امتیاز حسین کاکوئٹہ شہر میں لگے محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے لگائی گئی مشینوں کا معائنہ

منگل 25 اکتوبر 2016 22:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)چیئرمین تحفظ ماحولیات ٹربیونل ظفر عالم مندوخیل اور ممبر ٹیکنیکل امتیاز حسین نے کوئٹہ شہر میں لگے محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے لگائی گئی مشینوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انجینئر محمد خان اتمانخیل ڈپٹی ڈائریکٹر (لیب) عبدالحکیم ریسرچ آفیسر شوکت علی کاکڑ انسپکٹر اور اسسٹنٹ انوائرمنٹ انسپکٹر عمر آغا بھی موجود تھے جنہوں نے چیئرمین تحفظ ماحولیات ٹریبونل کو شہر میں موجود ماحولیاتی آلودگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر چیئرمین تحفظ ماحولیات نے کہا کہ کوئٹہ شہر آلودگی کا گڑھ بن چکا ہے گاڑیوں کے کالے دھوئیں کے باعث روزانہ سینکڑوں افراد جگر اور سانس کی بیماری کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچ جاتے ہیں خاص کر بچوں میں یہ بیماری نوجوانوں سے برے اثرات چھوڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی فضاء کو آلودگی سے بچانے کے لئے شہر بھر میں موجود گاڑیوں کے خراب انجن کی مرمت کی جائیں تاکہ ہم ماحول کی آلودگی کا شکار ہونے سے انسانوں کو بچا سکیں انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لئے گھر سے نکلتے وقت منہ پر ماسک لگائیں تاکہ اس کالے زہر سے اور اس سے لائق بیماری سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ کوئٹہ شہر میں موجود ادارہ اس بات سے غافل ہے کہ وہ گاڑیوں کی ماہانہ طرز پر چیکنگ کرے اور خراب انجن والی گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس کرے کہ وہ فوراً اپنی گاڑیوں کے انجن کی مرمت کرائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے ماحول کی آلودگی کے بارے عوام کو شعور و آگاہی کے بارے شہر بھر کے مختلف شاہراہوں پر مشینیں نصب کی ہیي جنہیں تواتر کے ساتھ چیک کیا جاتا ہے ان مشینوں کی جانچ پڑتال سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ فضاء زیادہ آلودہ ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں انہوں نے ایک بار پھر عوام پر زور دیا کہ وہ آلودہ ماحول سے اپنے تحفظ کے لئے مناسب بندوبست کریںجس میں منہ پر رومال باندھنا اور ماسک لگانا شامل ہے اس موقع پر ممبر ٹیکنیکل امتیاز حسین بھی موجود تھے۔