وزیراعلیٰ بلوچستان کا آئی جی پولیس احسن محبوب کو دہشت گردی کے واقعہ کی انکوائری کر کے 24گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

منگل 25 اکتوبر 2016 22:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب کو پولیس ٹریننگ کالج میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی انکوائری کر کے 24گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے٬ تاکہ کالج کی سیکورٹی اور دہشت گردی کے واقعہ کی ذمہ داری کا تعین کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میںلائی جا سکے اور ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو سکے٬ دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں جسکے لیے پاک فوج کی جانب سے ایک سی ون 30 جہاز اور تین ہیلی کاپٹر بھی فراہم کئے گئے۔

جبکہ قریبی علاقوں میں بذریعہ ایمبولینس میتیں روانہ کر دی گئی ہیں ٬ سی ون 30میں تربت اور گوادر سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں کی میتیں روانہ کی گئیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے آج بروز بدھ امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں پولیس ٹریننگ کالج میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا جائیگا اور اس کی مزید بہتری کے لیے حکمت عملی طے کر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :