پولیس فورس دہشت گردوں سے ہر گز خوفزدہ یا مرعوب نہیں ہوگی٬ اس المناک واقعہ کے بعد مزید پختہ عزم کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھے گی٬آئی جی پولیس احسن محبوب

منگل 25 اکتوبر 2016 22:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) آئی جی پولیس احسن محبوب جو گذشتہ شب پولیس ٹریننگ کالج میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مسلسل موجود رہ کر ہدایات جاری کرتے رہے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پولیس فورس دہشت گردوں سے ہر گز خوفزدہ یا مرعوب نہیں ہوگی بلکہ اس المناک واقعہ کے بعد مزید پختہ عزم کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھے گی٬ پولیس اہلکار اور افسران ملک اور صوبے کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے٬ صوبے کو مکمل طور پر پر امن بنانے کے لیے پولیس فورس کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی٬ آئی جی پولیس نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہمارے ہیرو ہیں اور ہر پولیس اہلکار کے لیے قابل تقلید کردار کے حامل ہیں٬ پولیس فورس لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن داد رسی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :