وزیراعلیٰ بلوچستان کی سول ہسپتال میں پی ٹی سی کے زخمی پولیس اہلکاروںکی عیادت

منگل 25 اکتوبر 2016 22:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سول ہسپتال جا کر پی ٹی سی کے زخمی پولیس اہلکاروںکی عیادت کی اور ان سے ان کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا٬ جبکہ انہوں نے ایم ایس سول ہسپتال اور موقع پر موجود ڈاکٹروں سے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی فراہم کی جانے والی سہولتوں کی تفصیلات معلوم کیں٬ صوبائی وزراء رحمت صالح بلوچ٬ عبدالرحیم زیارتوال٬ سردار محمد اسلم بزنجو٬ میر مجیب الرحمان محمد حسنی٬ میر سرفراز بگٹی٬ سردار رضا محمد بڑیچ٬ عبیداللہ بابت٬ حاجی محمد خان لہڑی٬ اراکین صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی٬ نصر اللہ زیرے ٬ سردار محمد صالح بھوتانی اور میر عاصم کرد گیلو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

زخمی پولیس اہلکاروں سے وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تفصیلات بھی پوچھیں ٬ پولیس اہلکار وں نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جانوںکی پرواہ کئے بغیر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔ زخمیوں اور ان کے عزیز و اقارب نے علاج و معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :