Live Updates

سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت پر غور شروع کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 21:51

سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت پر غور شروع ..

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو اسلام آباد دھرنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے بعد ایک اور حمایت ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسلام آباد دھرنے میں شرکت پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک اہم اجلاس میں دھرنے میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات