چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی انٹر پارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا روانہ ہو گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 21:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کے 135 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا روانہ ہو گئے۔ میاں رضاربانی آئی پی یو کے سالانہ اجلاس میں ’’پارلیمان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کااولین / محافظ‘‘کے موضوع پر اہم خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی آئی پی یو کے صدر صابر چوہدری کی دعوت پر خصوصی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی پی یو 166 پارلیمان پر مشتمل ہے ۔اس اجلاس میں دنیابھر سے اسمبلیوں کے 67 سپیکرز ٬41 ڈپٹی سپیکرز اور 7 سو سے زائد ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے ۔ چیئرمین سینیٹ نے جنیوا روانگی سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹر پارلیمانی یونین ایک اہم فورم ہے اور پاکستان اس کے ساتھ اپنی وابستگی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :