لاہور٬ سندر کے علاقے میں 21سالہ نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

منگل 25 اکتوبر 2016 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سندر کے علاقے میں 21سالہ نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کا رہائشی 21سالہ نسیم خان موٹرسائیکل پر سوار سندر کے علاقے سے گزر رہا تھا تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :