لاہور٬نولکھا کے علاقے ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد

منگل 25 اکتوبر 2016 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) نولکھا کے علاقے ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نولکھا کے علاقے ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارک میں 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی بعد ازاں ناکامی پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے نشئی معلوم ہوتا ہے نشہ کی زیادتی موت کی وجہ ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :