فیڈرل بورڈ کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات یکم نومبر2016 سے شروع ہونگے

منگل 25 اکتوبر 2016 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن٬ اسلام آباد کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے سال 2016 مورخہ یکم نومبر2016 سے شروع ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ مذکورہ بالا امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام امیدواران کی رولنمبر سلپس انکے داخلہ فارمز میں دیے گئے پتہ جات پر روانہ کر دی گئیں ہیں۔ وہ امیدواران جنہیں ابھی تک رولنمبر سلپس نہیں ملیں وہ اپنی رولنمبر سلپ فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk سے ڈائون لوڈ کر لیں یا اس کے حصول کے لیے فوری طور پر بورڈ ہذا کے افسران سے رابطہ کریں۔