کوئٹہ ٬ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کوئٹہ پہنچ گئے

سانحہ پولیس ٹریننگ سکول واقعہ کے نتیجے میں تمام پروگرام منسوخ تین روزہ سوگ کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان٬ سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کوئٹہ پہنچ گئے ائیر پورٹ پر پارٹی قائدین نے استقبال کیا سانحہ پولیس ٹریننگ سکول واقعہ کے نتیجے میں تمام پروگرام منسوخ کر دیئے گئے اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین٬ پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی٬ نوابزادہ عمر فاروق کاسی کے ہمراہ شہدا کے نماز جنازہ میں شرکت کی مرکزی قائد عوامی نیشنل پارٹی پولیس ٹریننگ سکول٬ سانحہ8 اگست سی پیک اور صوبے کے دیگر سلگتے مسائل پر آج ایک بچے اہم پریس کانفرنس کرینگے با چا خان مرکز سے جاری کر دہ صوبائی بیان میں پولیس ٹریننگ سکول کے اندونہاک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ بے گناہ نہتے نو جوانوں کو بے دردی سے خون میں لت پت کی نہ تو انسانیت اجازت دیتی اور نہ اسلام بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے تمام خدشات اور تحفظات درست ثابت ہو رہے ہیں صوبائی حکومت کی تمام تر بلند وبانگ دعوے صرف اخبارات تک محدود ہیں بیان میں کہا گیا کہ جب تک انتہا پسندوں٬ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کا رروائی٬ نیشنل ایکشن پلا ن اور ضرب عضب آپریشن پر اس کے اصل روح کے مطابق عمل نہیں کیا جاتا اس طرح کے واقعات سرزد ہوتے رہیں گے بیان میں شہید ہونیوالے پولیس نوجوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت٬ شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعا کی گئیں اور صوبائی حکومت کی مکمل نا اہلی کو تاہی کی مذمت کی گئی اور تین روزہ سوگ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :