حکومت کا قومی ائیرلائن کو دو حصوں، پی آئی اے 1 اور پی آئی اے 2 میں تقسیم کرنے پر غور

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 21:33

حکومت کا قومی ائیرلائن کو دو حصوں، پی آئی اے 1 اور پی آئی اے 2 میں تقسیم ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) حکومت نے قومی ائیرلائن کو دو حصوں پی آئی اے 1 اور پی آئی اے 2 میں تقسیم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی ائیرلائن کی حالت بہتر کرنے کیلئے ایک انوکھے منصوبے کے آغاز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے قومی ائیرلائن کو دو حصوں پی آئی اے 1 اور پی آئی اے 2 میں تقسیم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایک حصے کے ذمہ قومی ائیرلائن کے تمام مالی و انتظامی معاملات دیکھنا ہو گا۔ جبکہ دوسرے حصے کے ذمے آپریشنل معاملات کو دیکھنا ہو گا۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :