Live Updates

عمران خان طالبان کی طرح 2نومبرکو اسلام آباد پر ناکام خود کش حملہ کر ر ہے ہیں٬ ناصر موسیٰ زئی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی نے پشاور این اے فورکے نوا حی علاقے مریم زئی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان طالبان کی طرح 2نومبرکو اسلام آباد پر ناکام خود کش حملہ کر ر ہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو طالبان کے خود کش حملو ں سے بچا لیا تاہم اب طالبان خان اسلام آباد پر خود کش حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس میں اُسکو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا اور اُنکے دھرنے سے وفاقی حکومت کا کچھ بھی نہیں بگڑے گا۔

انہوں نے کہا عمران خان خود مہذب دنیا کی مثالیں دیتے نہیں تکتے تاہم خود زبردستی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ٬ اس سیاست کی مثال اُن مہذ ب معاشروں میں دیکھنے کو نہیں ملتی جن کی تعریفیں عمران خان دن رات کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کا حق ہر کسی کو ہے تاہم اگرکوئی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کریگا تو یہ ملک کے خلاف سازش کے مترادف ہوگا۔

ناصر موسیٰ زئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں غریب کو تو جرم کی سزا مل جاتی ہے لیکن عمران خان کی طرح امیر زبردستی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کر تا ہے٬ اُسے قانون شکنی پر نہیں پکڑا جارہا٬ میری ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ عمران خان کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ناصر موسیٰ زئی کے مطابق عمران خان کھلے عام حکومت کو دھمکیاں دے رہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اس لئے اسکوں پکڑے جانا چاہیئے تا کہ قانون میں امیر اور غریب کا فر ق ختم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 2نومبر کو اپنے آپ پر خود کش حملہ کرنے جا رہے ہے کیونکہ ناکام دھرنے کے بعد وہ نہ عوام کو منہ دیکھا سکیںگے نہ پارٹی کارکنان کو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :