وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے پروٹوکول آفیسر کی وفات پر افسوس کا اظہار

منگل 25 اکتوبر 2016 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے پروٹوکول آفیسر کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعلیٰ نے وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی فضل رحیم مروت کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دُعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :