چیئرمین کی ہدایت پرسی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کو شہر کا بہترین تربیتی ادارہ بنایا جائے گا٬ سلیمان خان وڑائچ
منگل 25 اکتوبر 2016 21:55
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے محمد سلیمان خان وڑائچ نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کے زیرِ اہتمام لیڈ ر شپ کے عنوان سے منعقدہ33 ویں ٹریننگ کورس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے نے کہا کہ پیشہ وارانہ تربیت وہ ذریعہ ہے جس سے علم کو عمل کی شکل دے کر افرادی قوت کا بہتر طریقہ سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزسی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کو مکمل طور پر فعال کر نے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ٹریننگ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے نہ صرف شہریوں کی بہترین خدمت کی جا سکتی ہے بلکہ سروس ڈیلیوری کے سسٹم میں بہتری لا کر ادارے میں میرٹ اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنا کرمطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں کیونکہ عملی زندگی میں کامیابی کے لیے سخت محنت ہی واحد حل ہے۔انہوں نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کو مزید فعال بنانے کے لیے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اکیڈیمی ثناء اللہ امان نے کورس کے شرکاء کو سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کے زیرِ اہتمام منعقد کیے جانے والے تربیتی پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 27 ماہ کی مدت میں 32 پیشہ ورانہ تربیتی کورس ٬ 4 میگا لیکچرز اور ایک انٹرنیشنل ورکشاپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی سی ڈی اے کے افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے بلا امتیاز مختلف تر بیتی پروگرام ترتیب دیتی رہی جس میں سی ڈی اے کے ہر شعبے کے افسران و ملازمین شرکت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ممبر ایڈمنسٹریشن کو ٹریننگ اکیڈیمی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.