شہباز شریف کا بلوچستان کے وزیر اعلی ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون٬ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

وزیر اعلی کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار٬ بلوچستان حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی مشکل کی گھڑی میں بلوچستان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ٬ تمام ہمدریاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں٬ وزیر اعلیٰ پنجاب

منگل 25 اکتوبر 2016 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے وزیر اعلی ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون کیااور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی-وزیر اعلی نے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا-وزیر اعلی نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورہماری تمام ترہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں - انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس افسوسناک واقعہ پر رنجیدہ اور غمزدہ ہے -سانحہ کوئٹہ نے ہر آنکھ کو اشکبار کیا ہے - انہوںنے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر میرے پاس اپنے جذبات او راحساسات بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں -انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔