راولپنڈی ٬ گلریز میں آئل ٹینکر الٹنے سے خوفناک آتشزدگی ٬ قریبی بینک ٬ہوٹل٬ شاپنگ سینٹر اور کئی دکانیں وگاڑیاں جل کر تباہ

فائربریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹو ں کی کوششوں کے بعد اس پر قابو پایا ٬ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) راولپنڈی کے علاقے گلریز کالونی میں آئل ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں قریبی بینک ٬ شاپنگ سینٹر٬ ہوٹل اور کئی دکانیں وگاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں٬ فائربریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹو ں کی کوششوں کے بعد اس پر قابو پایاتاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو گلریزکالونی میں آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اسے آگ لگ گئی اور دیکھتے دیکھتے ہی اس نے خوفناک صورتحال اختیار رلی اورقریب پلازوں ٬ دکانوں اور دیگر عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لی ۔ پھیلنے والی اس آگ سے سڑک کے کنارے واقع بینک ٬ شاپنگ سینٹر ٬ ہوٹل٬ دکانیں اور5سے ائد گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ اس دوران فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے کئی گھنٹو ں کی کوششوں کے بعد اس پر قابو پایا۔تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔(م ن)

متعلقہ عنوان :