پشاور ٬ دائودزئی میں پولیو سیکیورٹی ٹیم پر بم حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق ٬ دو زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پشاور کے علاقے دائودزئی میں پولیو سیکیورٹی ٹیم پر بم حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو ئے۔

(جاری ہے)

منگل کو دائودزئی کے علاقے میں پولیو سیکیورٹی ٹیم پر بم حمل ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔(م ن)