وزیراعلیٰ سندھ کی دہشتگردوں کے خلاف صوبے بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلاامتیاز آپریشن کی منظوری٬ 93مدارس کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم

منگل 25 اکتوبر 2016 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے دہشت گردوں کے خلاف صوبے بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلاامتیاز آپریشن کی منظوری دیتے ہوئے سندھ بھر میں 93مدارس کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ۔ منگل کو مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف سیکرٹری ٬ ڈی جی رینجرز ٬ آئی جی سندھ اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس کو سرکاری اراضیوں پر سیاسی جماعتوں کے گرائے گئے دفاتر سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی ٬اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے لئے بلوچستان حکومت سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلاامتیاز آپریشن کی منظوری دے دی اور93مدارس کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ ( م ن)

متعلقہ عنوان :