دہشت گردو ں کے خلاف آپریشن صرف کراچی میں نہیں پورے ملک میں بلا تفر یق کیا جائے ٬علامہ کرم الدین واعظی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) شیعہ علمائ و نسل پاکستان کراچی ڈویڑن کی جانب سے کو ئٹہ میں پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس مظاہرے میں شیعہ علمائ کو نسل کے پولیٹیکل سیکر ٹری یعقوب شہباز٬ علامہ سجاد ہاتمی ٬علامہ روح اللہ٬علامہ کرم الدین واعظی٬ برادر مسلم رضا عابدی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شر کت کی مظاہرین سے خطاب میں علامہ کرم الدین واعظی اور یعقوب شہبازکا کہنا تھاکوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس ٹرینگ سینٹر پرافسوس ناک واقعہ میں 61 افراد کی شہادت اور 116افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ افسوس ناک ہے زخمیوں میں ایف سی اور پاک فوج کے بھی اہلکار شامل ہیں گز شتہ کئی سالوں سے پا کستان میں یہ خونی کھیل کھیلا جارہا ہے اس طرح کے واقعات آپر یشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر کئی سوالات اٴْٹھاتے ہیںکہ اتنے وسیع آپر یشن کے با وجود دہشت گردو کی کاروائی افسوس ناک عمل ہے جب حکومتی اداروں کا یہ حال ہو جیسے کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس ٹرینگ سینٹر تو عوام کا کیا حال ہو گا عوام کو دہشت گردو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کب تک عوام اور پولیس اور رینجرزاہلکار اپنے اپنے پیاروں کے جنا زے اٹھاتے رہیں گے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ریاست پا کستان کے پاس کوئی جامع پالیسی موجود نہیں ہے کوئی ہے جو عوام کو یہ حقا ئق بتائے کہ دہشتگردو کا اتنا منظم نیٹ ورک کس کی پشت پنا ہی پر چل رہا ہے اور اتنا وسیع سر مایہ دہشت گردی پر استعمال ہو نے کے لئے کہا سے آتا ہے یہ وہ سوالات ہیں کہ جن کے جوابات ریاست پاکستان کو دینے ہوگے کہ ریا ست میں ریا ست کس نے بنائی ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ دہشت گردو کے خلاف آپریشن صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں بلا تفر یق کیا جائے کیو نکہ دہشت گرد کسی ایک علاقے یا صوبے سے نہیں بلکہ یہ ناسور پورے ملک کے گو شے کنار میں پھیلا ہوا ہے مدارسوں کی رجسٹر یشن اور اٴْن کے لئے بنائے جانے والے قا نون سے دہشت گردی کا خا تمہ نہیں ہو گا جب تک دہشت گردو اور اٴْن کے سہولت کاروں کو سزائے موت نہیں دی جائے گی اٴْس وقت تک پا کستان ایسی صورتحال سے دو چار رہے گا ہم حکومت کو متو جہ کر تے ہیں کہ محرم الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں زائر ین کو ئٹہ کے راستے ایران وکربلا کا سفر کر تے ہیں جن کی سیکورٹی اور سہولت کے لئے حکومت بلو چستان نے کو ئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا ہے جس کی مثال آپ کے سامنے ہے اتنی بڑی دہشت گردی ٬جبکہ حکوت اپنی حفاظت نہیں کرسکتی تو عوام کی کہا سے کریں گی اگر زائرین کے ساتھ کوئی بھی حادثہ پیش آیا تو اس کی زمہ داری وفاقی اور صوبائی وزیر داخلہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :