ہمارے ساتھ ہونے والے فراڈ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے٬بھٹکل مارکیٹ بند کوارٹرز میں کاروبار کرنے والے شاہد حسین ٬محمد عدنان ٬جعفر علی اور مطاہر فاروق ودیگرکی اعلیٰ حکام سے اپیل

منگل 25 اکتوبر 2016 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بھٹکل مارکیٹ بند کوارٹرز میں کاروبار کرنے والے شاہد حسین ٬محمد عدنان ٬جعفر علی اور مطاہر فاروق ودیگر نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والے فراڈ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ٬ایس پی محمد اور ونس گودنل سٹیلمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کئے گئے جعلی کاغذات کے زریعے ہم140 سے ذائد کاروباری افراد کو بے دخل کرنا چاہتے ہیں٬وہ منگل کو پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے٬انہوں نے کہا کہ ہم مذکورہ مارکیٹ میں عرصہ40 سال سے پگڑی کی جگہ پر کاروبار کررہے ہیں اور ہر ماہ باقاعدگی سے ایس پی محمد کے پاس کرایہ بھی جمع کراتے ہیں جس کی رسید بھی موجود ہیں٬چونکہ ایس پی محمد خود کو بلڈنگ کا مالک ظاہرکر کے کرایہ وصول کرتا رہا ہے ٬اس لئے ہم اسے ہی مالک سمجھتے تھے٬تاہم جب ایس پی محمد اور یونس گوندل نے بلڈنگ کی ذمین کی لیز ریونیو کرانے کے لئے بورڈ آف ریونیو سے رجوع کیا تو علم ہوا کہ یہ بلڈنگ اور زمین بورڈ آف ریونیو کی نہیں٬بلکہ متروکہ املاک کی مالیت ہے اور سٹیلمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بوگس طریقے سے کاغذات تیار کئے ہیں٬انہوں نے کہا کہ ہم نے بے دخلی سے بچنے کے لئے عدالت میں رینٹ کیس داخل کردیا ہے ٬تاکہ ڈیفالٹر ہونے سے بچا جاسکے٬اس کے علاوہ کمشنر کراچی اور بورڈ آف ریونیو کو بھی درخواستیں دی ہیں ٬جنہوں نے اس بارے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :