Live Updates

طاہر القادری اور عمران خان سیاست میں ملکی دشمنی پر اتر آئے ہیں‘علامہ زبیر احمد ظہیر

قوم تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کی افر تفری اور انتشار کی سیاست کو نشانہ عبر ت بنادیں گے ‘آئندہ عام انتخابات میں قوم ملک دشمنوں کو مستر دکر دیں گے ‘بھارت سمیت دیگر ملک دشمن قوتوں اور دھر نے والوں کا ایجنڈہ ایک ہی ہے‘ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) تحر یک تحفظ حر مین الشر فین پاکستان کے امیرعلامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان سیاست میں ملکی دشمنی پر اتر آئے ہیں‘قوم تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کی افر تفری اور انتشار کی سیاست کو نشانہ عبر ت بنادیں گے ‘آئندہ عام انتخابات میں قوم ملک دشمنوں کو مستر دکر دیں گے ‘بھارت سمیت دیگر ملک دشمن قوتوں اور دھر نے والوں کا ایجنڈہ ایک ہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ملک میں دہشت گرد آگ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ان حالات میں ملک میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے ان حالات میں عمران خان اور طاہر القادری کو چاہیے وہ ملک میں انتشار اور فساد کی سیاست کر رہے ہیں ان کی ملک دشمنی سے ملک میں حالات مزید خراب ہوں گے جس سے پاکستان دشمن قوتیں خوش ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو چاہیے وہ ملک میں انتشار اور فساد پیدا کر نیوالوں کو پہنچا ن لیں اور آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے لوگوں کو نشان عبر ت بنا دیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :