Live Updates

تحریک انصاف نے دھرنے کے حوالے سے پلان بی بھی تشکیل دیدیا

منگل 25 اکتوبر 2016 21:44

تحریک انصاف نے دھرنے کے حوالے سے پلان بی بھی تشکیل دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف نے دھرنے کے حوالے سے پلان بی بھی تشکیل دیدیا۔ ذرائع پی ٹی آئی کا کہناہے کہ پہلے روز زیادہ سے زیادہ لوگ پشاور اور اسلام آباد جائیں گے تاہم اس لیے روزانہ ہر ضلع سے 200کارکنوں کو دھرنا گاہ میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ دھرنے کی طوالت کی صورت میں کارکنوں کو گروپوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع تحریک انصاف کا کہناتھا کہ خبر پختون خواہ سے روزانہ 5200کارکن دھرنے میں ڈیوٹی دیں گے جبکہ ضلعوں اور دھرن گاہ میں کوارڈی نیٹر مقرر کیے گئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :