لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر ہالینڈ جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر ہالینڈ جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

امیگریشن حکام کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی ملزمان ہمایوں نذیر اور رفاقت ندیم نے جعلی شینگن ویزوں کی مدد سے ترکش ائیر لائنز کی پرواز 715 کے ذریعے لاہور سے ہالینڈ جانے کی کوشش کی لیکن لاہور ائیرپورٹ پر دستاویزات کی چیکنگ کے دوران دونوں پکڑے گئے جنہیں ہتھکڑی لگا کر ائیر پورٹ سے جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ حکام نے دونوں ملزمان کو جعلی ویزے فراہم کرنے والے انسانی سمگلروں کی تلاش بھی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :