لاہور ہائیکورٹ ‘ آصف زرداری کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی عدم پیروی کی بنا پر خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کے لئے دائر متفرق درخواست پر 17نومبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی عدم پیروی کی بنا پر خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کے لئے دائر متفرق درخواست پر 17نومبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی جانب سے دائربنیادی درخواست میں آصف علی زرداری٬ وزیراعظم میاں نوازشریف٬ کیبنٹ ڈویژن٬ وزارت قانون اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے ٬درخواست گزارنے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ آصف علی زرداری نے کراچی میں 6 جون 2015کو پاک فوج کے خلاف تقریر کی٬آصف علی زرداری کی فوج کے خلاف تقریر غداری کے مترادف ہے متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی بنیادی درخواست عدالت نے عدم پیروی کی بنا پر خارج کی جبکہ درخواست گزاروکیل دوسری عدالت میں ہونے کی وجہ سے تاخیرسے پہنچا٬عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ عدم پیروی پر مستردکی گئی درخواست بحال کی جائے عدالت نے مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔