Live Updates

تحریک انصاف کے 2نومبر کے دھرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت نے مختلف آپشنز پر غورشروع کردیا

منگل 25 اکتوبر 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے 2نومبر کے دھرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت نے مختلف آپشنز پر غورشروع کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے یہ طے کیا ہے کہ تحر یک انصاف نے ریڈزون جانے کی کوشش کی تو کارکنوں کو پنجاب میں ہی روکا جائے گا انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں کی جائیں گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اگر تحر یک انصاف والے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ تک رہے تو انہیں نہیں روکا جائے گا٬ البتہ اسلحے ٬ لاٹھیوں اور غیرقانونی سامان کی چیکنگ کے لیے تلاشی لی جاسکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات