جماعت اسلامی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 25 اکتوبر 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اخترنے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کے حوالے سے قراردادپنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

جمع کرواجانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ’’ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں جوکہ سالہاسال اپنی خون پسینے کی آمدنی پاکستان بھجواتے رہے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرتے رہے ہیں کوواپس لانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

سعودی عرب کی حکومت جوکہ ہمیشہ پاکستان کی پشت پر کھڑی رہی ہے کے ساتھ مل کر پاکستانیوں کے واجبات مکمل طور پردلوائے اورمشکل کی اس گھڑی میں ای اوبی آئی کے ذریعے ان کے پاکستان میں خاندانوں کی خاطرخواہ مالی امدادکرے۔